مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک کے علاقے مینہٹن میں بجلی کا نظام بند ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہفتے کو بجلی کا نظام غیرفعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام کینسل کرنا پڑے، سب وے اسٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوائر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔
امریکہ کی سب سے بڑی پاور کمپنی کون ایڈیسن یوٹیلیٹی کے مطابق تقریباً42 ہزار صارفین کو شام سے ہی بجلی کی بندش کا سامنا تھا۔
آپ کا تبصرہ